• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمباکو صنعت پر عائد غیر منصفانہ ٹیکسوں پر نظرثانی کی جائے،بہادرخان

پشاور(جنگ نیوز)سابق ایم پی اے اور سمال سگریٹ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی جان بہادر خان نے تمباکو صنعت پر عائد غیر منصفانہ ٹیکسوں پر نظرثانی کرنے، الگ سلیب مقرر کرنے اور ٹوبیکو شعبے کو تباہی سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے جا ٹیکسوں، الزامات اور میڈیا ٹرائل کے باعث خیبر پختونخوا کے تمباکو کے شعبے سے وابستہ ہزاروں خاندان شدید ذہنی اور مالی مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں۔اپنے ایک بیان میں حاجی جان بہادر خان نے کہا کہ تمباکو خیبر پختونخوا کے نو اضلاع کی اہم نقد آور فصل ہے جس سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے اور یہ شعبہ حکومت کو سالانہ اربوں روپے ٹیکس بھی ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اداروں کی براہِ راست نگرانی اور ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم کی موجودگی کے باوجود چھوٹے صنعت کاروں پر ٹیکس چوری کے الزامات خود ان اداروں پر سوالیہ نشان ہیں۔
پشاور سے مزید