• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس بحران نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، سمعیہ حسن

پشاور(جنگ نیوز)سمعیہ حسن، سابقہ جنرل کونسلر این سی 55 نے کہا ہے کہ گیس کے بحران نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی فراہمی کے لیے مقررہ اوقات میں بھی صارفین کو گیس دستیاب نہیں ہوتی، جس کے باعث لوگ مہنگائی کے اس دور میں لکڑی اور گیس سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہیں، جبکہ متعلقہ منتخب نمائندے، ایم این ایز اور ایم پی ایز بھی اس سنگین مسئلے کا نوٹس لینے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔سمعیہ حسن نے مرکزی اور صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ گیس بحران کا مستقل اور مؤثر حل نکالا جائے اور آئندہ آنے والے گیس بلوں میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ مہنگائی سے متاثرہ شہریوں کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔
پشاور سے مزید