پشاور (خصوصی نامہ نگار) انجینئرنگ یونیورسٹی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا حلف برداری تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد صادق خٹک تھے۔ اس موقع پر سینئر ڈین پروفیسر ڈاکٹر رضوان محمود گل، ڈین الیکٹریکل پروفیسر ڈاکٹر سید وقار شاہ، رجسٹرار ڈاکٹر خضر اعظم، ڈاکٹر عارف خٹک، ڈاکٹر فیروز شاہ صدر انجینئرنگ یونیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن ،سینئر فیکلٹی ممبرز، انتظامی افسران، انجینئرنگ یونیورسٹی کے سیٹیلائٹ کیمپسز کے صدور، سٹاف، تمام یونیورسٹیوں کے صدور وجنرل سیکرٹریز اور ملازمین موجود تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صادق خٹک نے نو منتخب صدر عنایت اللہ خلیل اور جنرل سیکرٹری ملک شہریار خان سے حلف لیا، نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ انتظامی افسران اس ادارے کے اہم ستون ہیں۔