پشاور(جنگ نیوز)چار روزہ عالمی کانفرنس میں دنیا بھر سے 250سے زائد شہروں کی نمائندگی ہوگی، ورلڈ بنک اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت مختلف بین الاقوامی ادارے بھی شریک ہوں گےپشاورسابق میئر پشاور حاجی زبیر علی پاکستان کی جانب سے دنیا بھر میں نمائندگی کرنے سنگاپور پہنچ گئے، سابق میئر ورلڈ سیٹیز سمٹ میں پاکستان سے منتخب ہونے والی 2شخصیات میں شامل، سمٹ میں دنیا بھر سے 100سے زائد میئرز ، 115وزراء اور گورنرز کے علاؤہ ورلڈ بنک، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور دیگر عالمی اداروں کے نمائندہ شرکت کررہے ہیں، شہری آبادیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی بارے ورلڈ سیٹیز سمٹ گیم چینجر پلیٹ فارم ہے ، ملک و قوم بالخصوص خیبرپختونخوا و پشاور کی بھرپور نمائندگی کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ سٹیز سمٹ 2026 میں پاکستان کی نمائندگی، سابق میئر پشاور حاجی زبیر علی اور چودھری محمد علی رندھاوا سنگاپور پہنچ گئے ۔ چار روزہ عالمی کانفرنس World Cities Summit 2026 سنگاپور میں منعقد ہو رہی ہے جس میں دنیا بھر کے 250 سے زیادہ شہروں کے نمائندے، میئرز، وزراء، گورنرز، بین الاقوامی اداروں کے سربراہان اور شہری ترقی کے ماہرین شرکت کریں گے۔ اس اہم عالمی فورم میں برطانیہ، جاپان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا اور 17 یورپی ممالک کے میئرز سمیت مختلف خطوں کے شہر اپنی نمائندگی کریں گے۔ سمٹ میں 100 سے زائد میئرز، 115 وزراء اور گورنرز کے علاوہ United Nations، World Bank، World Health Organization اور دیگر عالمی اداروں کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے، جہاں شہری مسائل، بلدیاتی نظام، پائیدار ترقی، ماحولیاتی تبدیلیوں، ٹریفک، صاف پانی، صحت، صفائی اور جدید شہری منصوبہ بندی جیسے اہم موضوعات پر 4 روز تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔