پشاور( لیڈی رپورٹر )پشاور کے نواحی علاقے چمکنی علاقہ بازار گڑھی، محلہ قصابان حدود تھانہ چمکنی کے رہائشی عبدالستار ولد عبدالخالق نے کہا ہے کہ میری بیوی کے مبینہ قاتل اتنے با اثر ہیں کہ قاتل محمد حسین کے بیٹے باسط اور حسنین میری بیوی کی قتل کی ایف ائی ار واپس لینے کے لیے ان کو اور ان کی بیٹیوں اور نواسوں کو ذبح کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہیں تحفظ فراہم کیا جائےپشاور پریس کلب میں گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہان کی بیوی نازنین بیگم کو ان کے بھائی محمد حسین ولد محمد شریف نے اٹھ ماہ قبل 6 مرلے جائیداد، 12 تولے سونا اور لاکھوں روپیہ ہڑپ کرنے کے بعد ان کے گھر میں مبینہ طور پر مسلح افراد کے سمیت حملہ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جس میں ان کی دو بیٹیاں بھی شدید زخمی ہو گئی تھیں اور اس کے بعد ان کے گھر کو نظر اتش کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جب بھی انصاف کے لیے تھانہ چمکنی جاتے ہیں تو قاتلوں کو ان کے سامنے بٹھا دیا جاتا ہے اور جب وہ باہر نکلتے ہیں تو قاتل پہلے انہیں تشدد کا شکار بناتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے باپ کے خلاف اپ نے جو قتل کی ایف ائی ار درج کی ہے وہ واپس لیں بصورت دیگر مجھے بیٹیوں سمیت قتل کر دیا جائے گا انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ۔