• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا میں لاپتہ نوجوان کی اہلیہ کی اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل

پشاور(جنگ نیوز) لیبیا میں لاپتہ ہونیوالے نوجوان کی اہلیہ نے اپیل کرتے ہوئے اپنے شوہر کی فوری بازیابی میں مدد کی درخواست کی ہے، جبکہ خیبر پختونخوا میں انسانی اسمگلنگ کے ایک وسیع نیٹ ورک کے انکشاف نے تشویش بڑھا دی ہے۔پشاور سے تعلق رکھنے والے 25سالہ عمر خان کی اہلیہ ثانیہ عمر نے بتایا کہ ان کے شوہر دو ماہ سے زائد عرصے سے لاپتہ ہیں، جنہیں مبینہ طور پر ایجنٹوں نے یورپ جانے کے محفوظ راستے اور بہتر مستقبل کا جھانسہ دے کر لیبیا پہنچایا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق وہ شدید ذہنی اذیت اور بے یقینی کا شکار ہیں کیونکہ ان کے پاس کوئی مصدقہ معلومات موجود نہیں۔خاندان کا کہنا ہے کہ عمر خان نے بیرون ملک جانے کے لیے تقریباً 35لاکھ روپے ایجنٹ کو ادا کیے تھے۔ انہوں نے آخری بار18دسمبر کو اپنے اہل خانہ سے رابطہ کیا تھا، جس میں بتایا تھا کہ خیبر پختونخوا اور دیگر علاقوں کے درجنوں نوجوان بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔ اس کے بعد سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔ثانیہ عمر نے اپنے شوہر کی واپسی کے لیے تمام سفارتی اور حکومتی ذرائع استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔
پشاور سے مزید