پشاور (لیڈی رپورٹر ) صرافہ زرگران جیمز اینڈ جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختون خوا کے صدر امین حسین بابر اور جنرل سیکرٹری فیاض محمد درانی کابینہ کے دیگر ارکان کے ہمراہ پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ایف بی ار کی جانب سے 175اے بی سی کے تحت چھاپوں کیخلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی ار ہمیں مجبور کر رہی ہے کہ ہم اپنا سرمایہ اٹھا کر بیرون ملک چلے جائیں تمام ٹیکسز دینے کے باوجود ہمیں آئے روز ہراساں کیا جا رہا ہے ۔ ایف بی ار اپنے اختیارات کا غلط اور ناجائز استعمال کر کے ہمارے کاروبار کو دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔ صوبہ پہلے ہی دہشت گردی کا شکار ہے اور کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے اور الٹا ایف بی ار کے اہلکار کہیں سے بھتا وصول کر رہے ہیں اور کہیں تاجروں کو ہراساں کر رہے ہیں۔