• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبضہ مافیا سے ہماری رقم واپس دلائی جائے،ملک تیمور

پشاور (لیڈی رپورٹر) ہم سے پلازے کی پارٹنرشپ کے نام پر کروڑوں روپے ہڑپ کرنے مبینہ والا قبضہ مافیا جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ سرگرم عمل ہو کر اب ہمارے گھروں پر فائرنگ کر رہا ہے اور پولیس بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اندرون لاہوری گیٹ محلہ مصطفٰی جی، علاقہ تھانہ ہشت نگری پشاور کے رہائشی ملک تیمور نے پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمیں ہماری رقم واپس دلائی جائے اور ہمارے گھر پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
پشاور سے مزید