لاہور(خبرنگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کی یاد میں منعقدہ17ویں ”شہید پاکستان کانفرنس“ سے خطاب کرتے علمائے کرام نے کہاہے کہ ملکی استحکام، ترقی اور تحفظ کیلئے متحد ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔ موجودہ حالات میں امت مسلمہ کو باہمی احترام، رواداری اور یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا دہشت گردی، تشدد اور انتہا پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہیدؒ نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ہمیشہ جرات مندانہ مؤقف اختیار کیا۔