پشاور ( لیڈی رپورٹر)محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں سیکرٹریٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور صوبائی حکومت سے معاملے پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپیکا) اوقاف کے صوبائی صدر عابد شاہ کی قیادت میں ہونیوالے اس مظاہرے میں ملازمین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات اور انتظامیہ کیخلاف نعرے درج تھے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اوقاف کو سٹیبلشمنٹ اسسٹنٹ کی محکمے میں دوبارہ تعیناتی سراسر ناانصافی ہے،انہوں نے کہا کہ جس فرد کے خلاف محکمہ اوقاف میں کرپشن اور بدعنوانی کی متعدد انکوائریاں چل رہی ہوں، اسے دوبارہ اسی محکمے اور اہم سیٹ پر تعینات کرنا دراصل بدعنوانی کے شواہد کو مٹانے کا موقع فراہم کرنے کے مترادف ہے۔