فرانسیسی پولیس کے ہاتھوں خراب کشتی لے جاتے ہوئے پکڑا گیا مبینہ اسمگلر پول پیڈلنگ کا سہارا لے کر جیل جانے سے بچ گیا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی پولیس کی طرف سے ایک عراقی تارک وطن خودیدہ کو ڈنکرک کے قریب گریولینز میں حراست میں لیا گیا جس پر الزام تھا کہ اس نے تارکینِ وطن کو کراسنگ میں استعمال ہونے والی کشتی میں لے جانے کی کوشش کی۔
مبینہ اسمگلر نے دوران تحقیقات مؤقف اختیار کیا کہ اس کے خیال میں یہ ایک انفلٹیبل سوئمنگ پول ہے، دورانِ سماعت ملزم کے اس حیران کن بیان کے نتیجے میں عدالت نے سزا معطل کرتے ہوئے آزاد کر دیا۔
ملزم پر الزام تھا کہ وہ ایک گروہ کو اسمگلنگ کے لیے 6 سو ڈالرز تک چارج کر رہا تھا، جس کے بعد اسے ڈنکرک کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں اس کی سزا کو معطل کر دیا گیا۔
عدالتی فیصلے پر مایوسی کا اظہار بھی سامنے آیا ہے کیلس اور ڈنکرک کے درمیان گرو لائنز علاقہ تارکینِ وطن کی کشتیوں کے حوالے سے مقبول مقام مانا جاتا ہے، جہاں پہنچنے کے لیے فرانسیسی پولیس کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔