کراچی( خالد محبوب۔۔اسٹاف رپورٹر) عوام دشمن بجٹ نامنظور، اپوزیشن سمیت سیاسی و مذہبی رہنماؤں کا مشترکہ موقف،،ریلیف کے بجائے ٹیکسوں کا بوجھ بڑھادیاگیا، حلیم عادل ،صفدر عباسی، ساجدعلی نقوی و دیگر ،مختلف سیاسی ، مذہبی جماعتوں کے رہنماوںنے قومی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام کو بے وقوف بنانے کا حربہ اور الفاظوں کا گورکھ دھندہ قرار د یتے ہوئےکہاہے کہ یہ غریب دشمن اور اشرافیہ نواز بجٹ ہے جس میں امیروں کو ریلیف جبکہ عام آدمی پر بوجھ ڈالا گیا ہے،تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ریحان راجپوت نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ ہیر پھیر کا گورکھ دھندا ثابت ہوا ہے۔