• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ٹی اے 6 کی لانچ سے پہلے فروخت 456 ارب روپے سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد (قاسم عباسی) جی ٹی اے 6کی لانچ سے پہلے فروخت 456ارب روپے سے تجاوز کرگئی۔ دنیا بھر میں اجرا کے پہلے روز اسٹریمنگ کے کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے، ایک وقت میں 79 لاکھ افراد نے گیم کی لائیو نشریات دیکھیں۔ ٹوئچ، یوٹیوب اور کِک پر ناظرین کی ریکارڈ تعداد، امریکی گیمرز کے 29 فیصد نے گیم خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ راک اسٹار گیمز کی انتہائی مقبول اور طویل انتظار کے بعد ریلیز ہونے والی ویڈیو گیم ’گرینڈ تھیفٹ آٹو 6‘ (جی ٹی اے 6) نے اجرا کے پہلے ہی 24 گھنٹوں میں لائیو اسٹریمنگ، انٹرنیٹ بینڈوڈتھ اور تجارتی فروخت کے کئی سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔ انڈسٹری کے تجزیاتی اداروں اور نیٹ ورک کی نگرانی کرنے والی کمپنیوں کے اعدادوشمار کے مطابق یہ گیم جمعرات 19 نومبر 2026 کو دنیا بھر میں پلے اسٹیشن 5 اور ایکس باکس سیریز ایکس اور ایس کے لیے باضابطہ طور پر جاری کی گئی۔ اس کے پہلے روز مختلف بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز، جن میں ٹوئچ، یوٹیوب، کِک اور جنوبی کوریا کی سروسز سوپ اور چِک چَک شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید