کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کورین کمپنیوں کو سندھ کے صنعتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔