• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، فورتھ شیڈول میں مختلف تنظیموں کے افراد تین درجہ بندیوں میں تقسیم

کراچی(ثاقب صغیر)سندھ میں فورتھ شیڈول میں شامل مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد کو تین مختلف درجہ بندیوں میں رکھا گیا ہے۔سندھ کے مختلف اضلاع میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت فورتھ شیڈول کی لسٹ میں اس وقت 149افراد شامل ہیں۔فورتھ شیڈول کی فہرست میں شامل افراد کو تین مختلف درجہ بندیوں (اے، بی ،سی) میں رکھا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی میں ملوث افراد کو "اے" کیٹیگری میں رکھا گیا ہے جن کی تعداد 94ہے۔ اے کیٹیگری میں 10 افراد مسنگ ،پانچ untraced اور 25 جیل میں ہیں۔ تھانے میں غیر حاضری یا پابندیوں کی خلاف ورزی کی صورت میں ان افراد پر مقدمات بھی درج کئے جاتے ہیں اور پھر سے تین سال کے لئے ان کا نام اس لسٹ میں ڈال دیا جاتا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے واقعات میں براہ راست ملوث ہونے، دہشت گردوں کی سہولت کاری اور اشتعال انگیز تقریر کرنے میں ملوث افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کئے جاتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید