• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر ہمیں چھیڑو گے تو جان چھڑانی مشکل ہوجائے گی، فضل الرحمان

پشاور(سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہر کسی کو چھڑومگر ہمیں مت چھیڑو ورنہ پھر جان چھڑانی مشکل ہوجائے گی ، تم جہاں ہو وہیں رک جاؤ، اگر آپ نہیں رکیں تو پھر ہم سڑکوں پر آئیں گے اگر پھر بھی نہیں رکیں تو ہم جیلوں میں جائیںگے، کارکن متحد، متفق اور ایک صف میں رہیں،کسی کا باپ بھی تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، ہم ان کی طاقت کو خاکستر کرکے رہیں گے۔ مفتی محمود مرکز پشاور میں نماز جمعہ کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ تمہارے جیل ختم ہو جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید