کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی خورشیدی نے کہا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس کے مطالبے کو غداری سے کیسے تشبیہ دی جا سکتی ہے، انتظامی یونٹس کے مطالبے پر خونریزی کی دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے، پنجاب میں نئے صوبوں کی بات ہوتی ہے تو وہاں خونریزی کی دھمکیاں نہیں دی جاتیں، لاہور اور فیصل آباد میں نئے صوبوں کے مطالبے پر کسی نے خونریزی کی بات نہیں کی۔