• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ، مراکش نے تہلکہ مچادیا، برازیل کو جیتنے نہیں دیا، میچ ڈرا

کراچی ( شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) 28 برس بعد فٹبال ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیم اسکاٹ لینڈ نے ہیٹی کو ایک صفر سے شکست دے کر میگا ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی ۔ میچ کا واحد گول جان میکگن نے اسکور کیا۔ قبل ازیں گروپ سی میں برازیل اور مراکش کا دل چسپ میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔ برازیل کیلئے ونشیس جونیئر نے 32 ویں منٹ میں گول کیا، جب کہ مراکش کی جانب سے اسماعیل سائبری نے پہلے ہاف میں گول کر کے اسکور برابر کردیا جو اسی اسکورپر ختم ہوا ۔ ادھر سوئٹزرلینڈ اور قطر کامیچ بھی ایک، ایک گول سے برابر رہا، ڈرا کے نتیجے میں قطر کی ٹیم پہلی بار میگا ایونٹ میں پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ سان فرانسسکو میں تمام وقت سوئٹزرلینڈ کا پلڑا بھاری رہا۔ پہلے ہاف کے 17ویں منٹ میں پنالٹی کک پر بریل ایمبولو نے گول کرکے سوئس ٹیم کو برتری دلادی۔ البتہ میچ کے آخری لمحات میں بوالم کھوکھی نے ہیڈ کے ذریعے گیند سوئس جال میں پہنچا کر مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر کردیا ۔ گروپ ڈی میں آسٹریلیا نے ترکیہ کو دو صفر سے زیر کیا۔

اسپورٹس سے مزید