کوئٹہ (پ ر) الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن فاطمہ جناح انسٹیٹوٹ آف چیسٹ ڈیزیزکوئٹہ یونٹ کے صدر عزیز احمد بلوچ، سینئر نائب صدر حاجی محمد ابراہیم مینگل، جونیئر نائب صدر ملک عبدالرؤف شاہوانی، نائب صدر محمد ارشاد، جنرل سیکرٹری ملک الیاس شاہوانی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری میر دلبر خان زہری، چیئرمین میر عبدالعلی کھیازئی، آفس سیکرٹری میر فرید مینگل، پریس سیکرٹری خلیل اللہ کھیازئی و دیگر نے کہا ہے کہ الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن فاطمہ جناح انسٹیٹوٹ آف چیسٹ ڈیزیزکے عہدیداران نے فیصلہ کیا ہے کہ 17 جون کو اپنے مسائل کے حل کے لیے دھرنا دیا جائے گاجلسہ منعقد کیا جائے گا احتجاجی کیمپ مسائل کے حل تک جاری رہے گااسی روز ایک اہم پریس کانفرنس بھی کی جائے گیانہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ متعدد بار وعدے کیے گئے تھےتاہم دباؤ کے باعث ان وعدوں پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہاادارے میں بھتہ خوری کو فروغ دیا جا رہا ہے درجہ چہارم کے ملازمین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہےجبکہ ایوننگ اور نائٹ شفٹوں میں متبادل افراد سے کام لیا جا رہا ہےانہوں نے کہا کہ ایک افسر کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مسائل حل ہونے کیبجائے طول پکڑ رہے ہیںپسند و ناپسند کی بنیاد پر فیصلے کیے جا رہے ہیں جس سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہےانہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ دو مرتبہ وعدہ کیا گیا کہ الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو دفتر فراہم کیا جائے گاجس کے باعث ہم نے اپنا احتجاج مؤخر کیا۔