• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگریس کا مودی پر اسرائیل نواز ی کا الزام، مشرقِ وسطیٰ میں توازن کا مطالبہ

کراچی (نیوز ڈیسک) کانگریس کا مودی پر اسرائیل نواز ی کا الزام، مشرقِ وسطیٰ میں متوازن موقف کا مطالبہ،جئے رام رمیش نے مودی کی خارجہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا،امریکا ایران امن معاہدے کا خیرمقدم، پاکستان کے بڑھتے سفارتی اثر و رسوخ اور چین کے ساتھ گہرے تعلقات کو مودی کی ناکامی قرار دےدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس نے امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری جئے رام رمیش نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بھارت کے قومی مفاد کا تقاضا ہے کہ نئی دہلی زیادہ متوازن سفارتی رویہ اختیار کرے۔
دنیا بھر سے سے مزید