پشاور (کرائم رپورٹر) تہکال میں تعویذ کے لئے آنے والے شخص نے خاتون سے زیادتی کی کوشش مہنگی پڑگئی پولیس نے گرفتار کرلیا- زوجہ آصف خان نے پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہر محنت مزدوری کے لئے سعودی عرب میں مقیم ہے اس کے دیور کے ساتھ تعلقات خراب ہیں گھریلو اور دیور کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے رات گیارہ بجے تعویز کے لئے اس نے الیاس نامی شخص کو گھر بلایا تھا اس کے چاروں بچے سو رہے تھے اس دوران الیاس نے اس کے ساتھ نازیبا حرکات شروع کیں اور زبردستی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اس دوران اس کے شور مچانے پر بچے نیند سے بیدار ہوئے اور دیور بھی آیا انہوں نے الیاس کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا خاتون نے پولیس کو بتایا کی اس کی جان کو خطرہ ہے اسے تحفظ فراہم کی جائے۔