• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخبار مارکیٹ کی سالانہ گرانٹ اور فلاح و بہبود فنڈ میں اضافہ کیا جائے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) انجمن فلاح و بہبود اخبار فروشاں کوئٹہ کے صدر حاجی غازی خان محمد شہی اور جنرل سیکرٹری میر احمد راسکوہ وال نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ اخبار مارکیٹ کیلئے سالانہ گرانٹ اور فلاح وبہبود فنڈ میں مناسب اضافے کو یقینی بنایا جائےبصورت دیگر اخبارت کی ترسیل روکنے سمیت احتجاج پر مجبور ہوں گے یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پانچ سو سے زائد اخبار فروش مہنگائی کے اس دور میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس سے اخبار فروشوں میں مایوسی بڑھ رہی ہےاخبار مارکیٹ کے لئے مختلف ادوار میں وزرا اعلیٰ کی جانب سے سالانہ گرانٹ کا اعلان کیا جاتا رہا ہے لیکن یہ گرانٹ اخبار مارکیٹ کو نہیں دی گئی انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے 500 اخبار فروشوں کیفلاح و بہبود کے لئے فنڈ قائم کیا تھا اس وقت یہ فنڈز ناکافی ہے 1974ء سے صوبائی حکومتیں اخبار فروشوں کیلئے رہائشی اسکیم کا اعلان کرتی آرہی ہیں لیکن اب تک اس پر کوئی عملی کام نہیں ہوا صوبائی حکومت فوری طور پر اخبار فروشوں کیلئے ہاوسنگ اسکیم بنائے۔
کوئٹہ سے مزید