اسلام آباد( جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات پر تیار ہوگئی ،قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم کی پیشکش کو خوش آمدید کہتے ہیں، ہمیں بتایا جائے ان مذاکرات میں دیر کس بات کی ہے، ہم نے بانی پی ٹی آئی تک رسائی مانگی ہے۔