• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل کے باعث کامیابیاں ملیں، حکمران ضائع کر رہے ہیں، عمران اسماعیل

اسلام آباد(ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) عمران اسماعیل نے کہا  ہے کہ فیلڈ مارشل کے باعث کامیابیاں ملیں، حکمران ضائع کر رہے ہیں، فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام لانے میں ناکام رہی،محمد علی درانی نے کہا کہ صوبوں کے پیسے کاٹنا قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے،نئے انتخابات تک ملک میں قومی حکومت قائم کی جائے،نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ موجودہ حکومت فوری طور پر مستعفی ہو کر قومی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کرے، نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی ملک بھر میں نیشنل یونٹی کمپین شروع کرے گی جس کا مقصد تمام سیاسی جماعتوں، اپوزیشن قیادت اور قومی اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے ملک کو سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی بحرانوں سے نکالنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینا ہوگا ،بدھ کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزراء فواد چوہدری، محمد علی درانی اوربیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی مفاہمت، سیاسی استحکام اور تمام جمہوری قوتوں کے درمیان مکالمہ ناگزیر ہے۔

اہم خبریں سے مزید