لندن( مرتضیٰ علی شاہ ) معتبر ذرائع کے مطابق پاکستانی حکومت ان برطانیہ میں مقیم کارکنوں کے خلاف کارروائی کرنے جا رہی ہے جو کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کی حمایت میں سرگرم ہیں اور اس کے نام اور پلیٹ فارم کو پاکستان، اس کے اداروں اور حکام کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔جیونیوز کے مطابق ایک قابلِ اعتماد ذریعے نے بتایا ہے کہ درجنوں ایسے کارکنان جنہوں نے پاکستان کے اداروں اور حکومتی عہدیداروں کے خلاف مبینہ طور پر اشتعال انگیزی کی ہے، ان کے خلاف سخت پابندیاں لگائی جائیں گی جن میں کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) کی معطلی، پاسپورٹ کی منسوخی، ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ECL) میں نام شامل کرنا اور اثاثوں کی ضبطی شامل ہے۔