• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان میں 47 شہریوں کی شہادت کے بعد حزب اللّٰہ اسرائیل میں جنگ بندی، سوئٹزرلینڈ میں امریکا ایران مذاکرات ملتوی

تہران (اے ایف پی /نیوز ڈیسک )لبنان میں لڑائی میں شدید تیزی ‘ملک کے جنوبی حصوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں47افرادشہید‘97زخمی ‘ حزب اللہ کی جوابی کارروائی ‘لیفٹیننٹ کرنل سمیت چار اسرائیلی فوجی ہلاک ‘3ٹینک تباہ ‘اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں ایران نے جمعہ کوسوئٹزرلینڈمیں امریکا سے طے شدہ مذاکرات ملتوی کردیئے ‘ اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیر برائے قومی سلامتی اتامار بن غفیرنے چارفوجیوں کی ہلاکت کے ردعمل میں کہاکہ پورے لبنان کو جل جانا چاہیے‘ بعد ازاںایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے تصدیق کی کہ اسرائیل اور حزب الله نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے جو جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق شام 4بجے نافذ العمل ہو گئی ہے‘آئی ڈی ایف نے بھی حزب الله اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کی ہے تاہم جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں اور جنوبی لبنان میں دھماکوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔دوسری جانب ایرانی پارلیمانی اسپیکر محمد باقرقالیباف نے خبردارکیاہے کہ تہران ریڈ لائنزپر کوئی سمجھوتا نہیں کریگااورہماری انگلی اب بھی ٹریگر پر ہے‘معاہدہ شکنی ہوئی توایران تباہ کن جواب دینے میںنہیں ہچکچائے گاجبکہ وزیر خارجہ عباس عراقچی کاکہناہے کہ اسرائیل مستقل جنگ کا خواہش مند ہے ‘ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہرمز کی بندش سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیااورکہاکہ اسرائیل کی مسلسل جنگی کارروائیوں کے سنگین اور فوری نتائج برآمد ہوں گے‘ادھرایران کی بحری اتھارٹی نے تمام جہازوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی درخواستیں 48گھنٹے قبل جمع کرائیں‘ صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ ہم ایران سے مجبوری میں نہیں ملے بلکہ ایران ملا‘جنگ نے تہران کو ختم کردیاہے ‘ہم 60دن پورے کریں گے ‘ ایران کوکوئی رقم نہیں ملے گی ‘ ایک پیسہ بھی نہیں۔

اہم خبریں سے مزید