اسلام آ باد ( رانا غلام قادر، راحت منیر ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپو زیشن کے در میان قربتیں دیکھنے کو ملیں،اسد قیصر نے کہا کہ میثاق جمہوریت کیلئے تیار ہیں ،وزیراعظم نے اپنی نشست سے اٹھ کر اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی ، بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر سے ملاقات کی ، وزیر خزانہ بھی اپوزیشن رہنماؤں سے ملے ، رانا ثناء اور خواجہ آصف کی بھی اچکزئی سے الگ الگ ملاقات ہوئی ،وزیر اعظم شہباز شریف جب ایوان میں داخل ہوئے تو اپنی نشست پر بیٹھنے سے پہلے انہوں نے اپو زیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے مصافحہ کیا۔، وزیر خزانہ بھی اپوزیشن رہنماؤں سے ملے ، رانا ثناء اور خواجہ آصف کی بھی اچکزئی سے الگ الگ ملاقات کی۔