اسلام آباد( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت نے امریکہ ۔ایران جنگ کے بعد اختیار کئے گئےفیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات فوری طور پر ختم کر دیے،ایک دن جمعہ کی اضافی چھٹی ختم، 4 کی بجائے 5 روز ورکنگ ڈے بحال، 50 فیصد ورک فرام ہوم کر نے کا حکم واپس،سرکاری گاڑیوں کے تیل میں 50فیصد کٹوتی بھی واپس ،مارکیٹ اوقات کار پابندیاں برقرار ،وزیراعظم کی منظوری کےبعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ایک دن کی جمعہ کی اضافی چھٹی ختم ہوگئی ہےاب 4 کی بجائے 5 روز ورکنگ ڈے بحال کردیئے گئے ۔