• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو غیر قانونی کال سینٹرز پر چھاپہ، 11 ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے دو غیر قانونی کال سینٹرز پر چھاپہ مار کر 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ این سی سی آئی اے حکام کے مطابق کارروائیاں ڈی ایچ اےفیز 8 اور پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں قائم جعلی کال سینٹرز پر کی گئیں ۔حکام کے مطابق بین الاقوامی بینکوں کا عملہ بن کر شہریوں کو لوٹنے والے11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمان غیر ملکیوں کے فون نمبرز ، سوشل سیکیورٹی نمبر،تاریخ پیدائش ،بینک کی تفصیل اور سی وی وی کوڈز چوری کرکے رقوم ہتھیا رہے تھے ۔ حاصل کردہ ڈیٹا کو مبینہ طور پر وہاں کے مرچنٹ اکاؤنٹس پر مالی فائدہ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔
اہم خبریں سے مزید