• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

60 فیصد امریکی عوام اسرائیل کے خلاف، صرف 37 فیصد حامی

کراچی (رفیق مانگٹ) 60 فیصد امریکی عوام اسرائیل کے خلاف، صرف 37 فیصد حامی، امریکا میں اسرائیل کی گرتی ہوئی ساکھ اور اربوں روپے کی امیج وار، نوجوان امریکی اسرائیل سے دور، امریکی یہودیوں میں بھی حمایت کم، ایران جنگ نے بحران کو گہرا کر دیا۔ اسرائیل کیلئے اصل محاذ اب امریکی رائے عامہ بن گئی، امیج بحا لی کیلئے 11 ارب روپے خرچ کرے گا۔ امریکی رائے عامہ میں اسرائیل کی تیزی سے گرتی ہوئی مقبولیت نے تل ابیب کو ایک غیر معمولی سفارتی اور میڈیا حکمتِ عملی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے، جہاں حکومت نے کروڑوں ڈالر کی منظم مہم کے ذریعے نہ صرف اپنی ساکھ بحال کرنے بلکہ ایران کے خلاف جنگ کو جائز ثابت کرنے کی کوشش تیز کر دی ہے۔

اہم خبریں سے مزید