اسلام آباد(تنویر ہاشمی ، مہتاب حیدر )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر کوممکنہ نان فائلرز کا بنکوں سے ڈیٹا نکالنے کی فنانس بل میں مجوزہ ترمیم مسترد کر دی ،قائمہ کمیٹی کا اجلاس سید نوید قمر کی زیر صدارت ہوا ، کمیٹی نے جرمانوں اور سزاؤں سے متعلق ترامیم بعض تبدیلیوں کے ساتھ منظور کر لیں،کمیٹی نے سیکشن 175AA میں مجوزہ ترامیم کا جائزہ لیا، جو ہائی رسک افراد سے متعلق بینکنگ اور ٹیکس معلومات کے تبادلے سے متعلق ہے۔