اسلام آباد (فاروق اقدس) پاکستان سمیت اٹھ ارب اور اسلامی ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف یہودی آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد کی شدید مذمت کی ہے ایک مشترکہ بیان میں پاکستان مصر ترکیہ انڈونیشیا اردن قطر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے رام اللہ کے شمال میں واقع جلیجیلہ کی جامع مسجد اور گاؤں مزارعہ النبانی کی الفاروق مسجد پر حالیہ حملوں کی مذمت کی۔