• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نشیب وفراز کی تفصیل

اسلام آباد ( فاروق اقدس ) امریکہ اور ایران کے درمیان 110 روز تک جاری رہنے والی جنگ بندی کے بعد پاکستان کے عوام کو اسکا "پہلا ریلیف" پیٹرولیم کی مصنوعات میں قیمتوں میں کمی کے حوالے سے ہوا ہے اس لیے فی الوقت اسی حوالے سے انکی قیمت و میں نشیب و فراز کا ایک جائزہ لیتے ہیں۔ سب سے بڑا اضافہ تین اپریل کو 137 روپے 23 پیسے ہوا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 184 روپے سے بڑھا کر 520 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی تاہم عوامی رد عمل کے پیش نظر حکومت کو پیٹرول کی قیمتوں میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کرنا پڑا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہونے والی حالیہ کمی 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت 67 روپے دوسرا موقع ہے جب پیٹرولیم کی مصنوعات میں بڑی کمی واقع ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید