• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد معاہدہ؛ تیل کی قیمتیں جنگ سے پہلے کی سطح پر آنے سے کیوں انکاری؟

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ ۔۔۔ تجزیہ)اسلام آباد معاہدہ؛ تیل کی قیمتیں جنگ سے پہلے کی سطح پر آنے سے کیوں انکاری؟ سادہ مگر تلخ حقیقت: امن معاہدے جنگ تو روک سکتے ہیں، تباہ شدہ بنیادی ڈھانچہ نہیں بدل سکتے۔ جب امریکہ اور ایران نے ’’اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت‘‘ (ایم او یو) پر دستخط کیے، تو مالیاتی منڈیوں نے شروع میں اس پیش رفت کا جشن منایا جسے دہائیوں پرانے خطرناک ترین مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کا خاتمہ سمجھا جا رہا تھا۔ وہ تاجر جو محض چند ہفتے قبل ایک طویل علاقائی جنگ، آبنائے ہرمز کی بندش اور عالمی توانائی کی سپلائی میں شدید ترین خلل کے خوف میں مبتلا تھے، اچانک خود کو ایک بالکل مختلف حقیقت یعنی ’’امن‘‘ کا سامنا کرتے ہوئے پا رہے تھے۔ تاہم، ایک بات نے سرمایہ کاروں، حکومتوں اور صارفین سبھی کو یکساں طور پر الجھن میں ڈال رکھا ہے۔

اہم خبریں سے مزید