کراچی (اسٹاف رپورٹر) خادمینِ ابوالفضل العباسؑ کے زیرِ اہتمام امام بارگاہ سامرہ، نیو رضویہ سوسائٹی اسکیم 33میں عشرۂ محرم الحرام کے سلسلے میں منعقدہ مجالسِ عزا سےخطاب کرتے ہوئے عالمِ دین علامہ سید علی رضا رضوی نے کہا کہ محرم الحرام صبر، استقامت، حق گوئی اور باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ سیرتِ امام حسینؑ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔ مجالس میں نیو رضویہ سوسائٹی سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے آنے والے عزاداروں اور عاشقانِ اہلِ بیتؑ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اختتام پر ملک کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور عالمِ اسلام میں امن و استحکام کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔