• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کی واردات میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار، اسلحہ اور رقم برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) زمان ٹاؤن پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث تین رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 18جون کو تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود نعمان بیکری میں اسلحے کے زور پر ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے 20ہزار روپے نقدی چھین لی تھی۔ مذکورہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ملزمان کو نعمان بیکری میں ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے جدید تفتیش، تکنیکی شواہد اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت اسد ولد اسماعیل ،محمد حنیف شاہ ولد امیر شاہ اور لقمان عرف آبا ولد لیاقت کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان کے قبضے سے تین عدد 30بور پستول بمعہ راؤنڈ، 4عدد چھینے گئے موبائل فون، 10 ہزار روپے نقد رقم اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل (بغیر رجسٹریشن) برآمد کی گئی۔ملزمان کے خلاف ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ الزام نمبر 684/ 2026بجرم دفعہ 395تعزیرات پاکستان تھانہ زمان ٹاؤن میں پہلے ہی درج ہے۔ ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے پر مقدمہ الزام نمبر 696/2026، 697/ 2026اور 698/2026 بجرم دفعہ 23(1-A) سندھ آرمز ایکٹ تھانہ زمان ٹاؤن میں درج کر لیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید