• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے ماں باپ کا کبھی آپ سے دل نہ دکھے، شہنشاہ نقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک محرم ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے زیرِ اہتمام نشتر پارک میں مرکزی عشرہ محرم الحرام کی چوتھی مجلس عزا بعنوان عقیدہ امامت خطاب کرتے ہوئے خطیب پاکستان علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ قرآن کریم اس باب میں بھی ہماری رہنمائی کر رہا ہے خبردار ہمیشہ خیال رہے آپ کے ماں باپ کا کبھی آپ سے دل نہ دکھے اس سے توفیقات سلب ہو جاتی ہیں مجلس عزا میں اگر مبلغ دین نہ ہو تو کیا بچتا ہے امامت دین کی ایسی ضرورت ہے کہ اللہ نے نبوت کے فورا بعد امامت کو قرار دے کر ختم نبوت پر مہر تصدیق ثبت کردی رسول اللہ کا پیغام اب امت کے ذریعے قیامت تک چلے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید