• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز کی شاہ لطیف ٹاؤن میں کارروائی، فتنہ الخوارج کا مبینہ مطلوب دہشت گرد گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ رینجرز نے شاہ لطیف ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئےمبینہ طور پر فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لیا ، جاوید علی خان عرف سواتی ڈسٹرکٹ ملیر میں بااثر شخصیات کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے اور لوٹ مار میں بھی ملوث رہا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی جاوید علی خان عرف سواتی کے نام سے شناخت ہوئی اور وہشکردرہ سوات خیبر پختونخوا کا رہائشی ہے جو سال 2007ء کے دوران فتنہ الخوارج کے فضل اللہ گروپ میں شامل ہوا تھا ، دہشت گرد اپنے دیگر ساتھیوں لوکل کمانڈر اقبال حسین عرف ابو تراب ، رضا خان ، اختر اور دیگر کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول شکردرہ ، گورنمنٹ بوائز اسکول شکر ڈیری اور پولیس چوکی شکردرہ کو IED لگا کر تباہ کرنے اور تھانہ مٹہ پر حملہ کر کے سرکاری اسلحہ لوٹنے اور تھانے کو آگ لگانے جیسی سنگین کاروائیوں میں ملوث رہا ہے ، دہشت گرد فتنہ الخوارج کے ساتھیوں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ملیر میں علاقے کی بااثر شخصیات کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے اور لوٹ مار جیسی کاروائیوں میں بھی ملوث رہا ہے ، سال 2008میں آرمی آپریشن کے دوران دہشت گرد مینگورہ میں روپوش رہا اور بعد ازاں بیرون ملک فرار ہو گیا تھا ، سال 2022میں دہشت گرد جاوید علی خان نے بیرون ملک سے واپس آکر دوبارہ دہشت گردی کی کاروائیاں شروع کیں ، 7جون 2026ء کو دہشت گرد نے فتنہ الخوارج کے ساتھیوں جان شیرخان ، سلیم، مظفر اور دیگر کے ہمراہ شکردرہ سوات میں علاقے کے مقامی افراد پر راکٹ لانچر اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3معصوم شہری جاں بحق ہوئے جبکہ ایک راہگیر خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید