• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدین کا اولاد کیلئے بہترین تحفہ ان کی اچھی تربیت ہے، محمد اشرف اشرفی

کراچی (پ ر) درگاہ عالیہ اشرفیہ کے سجادہ نشین ڈاکٹر سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی نے کہاہے کہ حدیث مبارکہ ہے کہ والدین کی طرف سے اولاد کیلئے بہترین تحفہ ان کی اچھی تربیت ہے۔ ایک اہم پہلو ہے کہ ان کو صحیح اسلامی تعلیم فراہم کی جائے۔ وہ حلقہ اشرفیہ پاکستان اورجامع مسجد امیرحمزہ کی محفل محرم الحرام سےخطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا جو شخص بڑوں کا ادب اور چھوٹوں پر شفقت نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں۔ اقرع بن حابسؓ نے دیکھا کہ آپ ﷺ حضرت حسن ؓ کو چوم رہے ہیں، یہ دیکھ کر کہنے لگے کہ حضور میرے دس بچے ہیں، میں نے کبھی کسی کو نہیں چوما آپﷺنے فرمایا، جو شخص رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید