• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریضوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح،ایم ایس شاہدرہ ہسپتال

لاہور ( جنرل رپورٹر ) گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ہیلتھ ویژن اور محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی پالیسی کے مطابق دستیاب وسائل کا بہترین استمعال اور پرو ایکٹو منجمنٹ کے ذریعہ ہیلتھ کیئر سسٹم کو مزید بہتر بنایا گیا جس سے ہسپتال کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور گزشتہ تین ماہ کے دوران شعبہ اوٹ ڈور میں ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد جبکہ شعبہ ایمرجنسی میں 147990 مریضوں کو اعلاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔یہ بات ہسپتال کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر عدنان نے ہسپتال کی گزشتہ تین ماہ کی کار کردگی بارے تفصیلات بتاتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر عدنان کا مزید کہنا تھا کہ گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال دریائے راوی کے مغربی کنارے کی دیہی اور شہری آبادی دونوں کیلئے ایک نعمت سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران شعبہ گائنی (زچہ بچہ) میں 483 بڑے آپریشن سی سیکشن کیے گئے جبکہ اس دوران 614 بچے نارمل ڈیلیوری کے ذریعہ پیدا ہوئے۔ڈاکٹر عدنان نے مزید بتایا کہ ہسپتال میں 196. جنرل سرجری، 118 ارتھوپیڈک جبکہ یورولوجی میں 24 مریضوں کے آپریشن کئے گئے۔انکا کہنا تھا کہ ہسپتال کے ڈاکٹرز نرسز اور پیرامیڈیکس پیشہ وارانہ لگن اور محنت کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ سخت گرمی کے موسم میں ہسپتال میں الیکٹرک واٹر کولر بھی نصب کیے گئے ہیں تاکہ مریضوں کے ساتھ انکے اتینڈنٹ کو بھی پینے کا ٹھنڈا پانی میسر اسکے۔
لاہور سے مزید