لاہور(کرائم رپورٹر)حکومت پاکستان کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو اس ریلیف کے حقیقی ثمرات پہنچانے کیلئے لاہور ٹریفک پولیس بھی متحرک ہو گئی۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے نیازی بس اڈے کا اچانک دورہ کیا اور ٹرانسپورٹ کرایوں کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران سی ٹی او لاہور نے نئے کرایہ نامے چیک کیے۔