کوئٹہ(پ ر) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے ترجمان طارق احمد جعفری نے کہا ہے کہ عزاداری میں کسی قسم کی رکاوٹ قابل قبول نہیں حکومت 7 سے 10 محرم الحرام تک نکلنے والے جلوسوں اور مجالس عزا کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائے انہوں نے کہاکہ 7 سے 10 محرم الحرام تک جلوس اور مجالس عزا کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے رضا کار بھی سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔