• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ ایران امن معاہدہ خوش آئند ہے، سربلند جوگیزئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند جوگیزئی نے امریکہ ایران امن معاہدہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن معاہدہ سفارت کاری اور علاقائی استحکام کی ایک بڑی فتح ہےکشید گی کے پرامن حل کے لئے مسلسل جدوجہد پر پاکستان کو بھرپور کریڈٹ ملنا چاہیئے ایک بیان میں انہوں نے امریکا ایران امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے قومی قیادت اور سفارتی اداروں کی کوششوں کو سراہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا متوازن اور ذمہ دارانہ کردار عالمی سطح پر ملک کے وقار میں اضافے کا سبب بن رہا ہےانہوں نے کہا کہ مذاکرات ہی دیرپا امن کا واحد راستہ ہیں اور تنازعات کے حل کے لیے جنگ نہیں بلکہ بات چیت ، مفاہمت اور باہمی احترام پر مبنی سفارتی عمل ناگزیر ہے۔
کوئٹہ سے مزید