کوئٹہ(استاف رپورٹر) خلجی قبائل کے معتبرین ابوبکر صدیق اور جمعہ خان نے کہا ہے کہ شیر عالم خان کو 26 مئی 2026ء کو اغواء کیا گیامقدمہ درج اور ملوث ملزمان گرفتار ہونے کے باوجود مغوی کو بازیاب نہ کیا جانا سمجھ بالاتر ہےمغوی کو بازیاب کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیںان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ بعض عناصر اس معاملے کو قبائلی رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ کچھ افراد ویڈیوز اور سوشل میڈیا کے ذریعے ہمیں ڈرانے دھمکانے اور بے بنیاد معلومات پھیلانے میں مصروف ہیں مقدمے کی سنگینی اور پیچیدگی کے پیش نظر تفتیش سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد کی جائےمغوی کی بازیابی کویقینی بنایا جائے۔