اسلام آباد (خالدمصطفیٰ)آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (OCAC) نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ حالیہ پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے فیصلے کے باعث آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (OMCs) اور ریفائنریز کو مجموعی طور پر تقریباً 104 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔OCAC کے مطابق یہ نقصان نئی قیمتوں کے نفاذ کے بعد اسٹاک کی مالیت میں فوری کمی کے باعث ہوا، جس میں تقریباً 5 لاکھ میٹرک ٹن پیٹرول اور 6.55لاکھ میٹرک ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل شامل تھا۔