اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)حکومت کا موٹر سائیکلوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ،نیشنل اسٹیرنگ کمیٹی کا ساتواں اجلاس؛ نائب وزیرِ اعظم کی صدارت میں فیول سبسڈی بند کرنے کی منظوری۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے موٹر سائیکل سواروں، چھوٹے کسانوں، اور پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ آپریٹرز کے لیے فیول سبسڈی اسکیم بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔