• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن کی وعدہ خلافی و مجرمانہ اقدامات آبنائے ہرمز کی کشیدگی کی بنیادی وجہ ہیں: عباس عراقچی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کا ذمے دار امریکا کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کی وعدہ خلافی اور مجرمانہ اقدامات موجودہ صورتِ حال کی بنیادی وجہ ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق انہوں نے یہ بات شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس کے موقع پر کرغزستان میں روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کے دوران کہی ہے۔

عباس عراقچی نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کی مذمت پر روس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سفارتی راستہ اختیار کرنے میں سنجیدہ ہے، تاہم وہ اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اس بات کے لیے پُرعزم ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کو ایران کی قومی سلامتی کے خلاف دباؤ ڈالنے کے آلے کے طور پر استعمال نہ کر سکے۔

دوسری جانب روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے روس کے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو ایسے علاقائی سیکیورٹی نظام کے قیام میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، جو خطے کے ممالک کی شراکت سے قائم کیا جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید