• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں 2 افراد قتل، باپ نے بیٹے کو مار دیا، ایک شہری زخمی

پشاور(کرائمرپورٹر)پشاور کے علاقے شاہ پورمیںسابقہ دشمنی پر چچااور بھتیجے پر فائرنگ سے چچا جاں بحق جبکہ راہگیر زخمی ہوگیا،رحمان بابا میں باپ نے نشے کے عادی بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، بھانہ ماڑی میں بھی شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا ہے ۔ شاہ پور پولیس کو محمد عجب خان نے بتایاکہ اس کا بھائی عالم گل اپنے بھتیجے ثاقب کے ہمراہ میر عالم دلہ زاک روڈپر موجود تھے جہاں پرانی دشمنی پرملزموں نے موٹرسائیکل پر آکر ان پر فائرنگ کی جس سے بھائی جاں بحق جبکہ بھتیجا بال بال بچ گیا تاہم فائرنگ کی زد میں آکرراہگیر آیا ز زخمی ہوگیا۔انہوں نے بتایاکہ ۔ ادھر تھانہ رحمان باباپولیس کے مطابق پنچ پیران میں ملزم عبدالحنان نے اپنی ہی 31سالہ بیٹے محمد بلال کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے ۔ پولیس نے بتایاکہ مقتول نشے کا عادی بتایاجاتا ہے اورگھروالوں کے مطابق اس کی وجہ سے گھر میں جھگڑے معمول بن چکے تھے جس کے باعث والد اس کو نشہ کرنے سے منع کرتا تاہم وہ باز نہ آیا۔اسی طرح تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کو 18سالہ جہانگیر ولد نوازنے بتایاکہ وہ نوتھیہ مشتاق آبادمیں جنازگاہ کے قریب موجود تھاجہاں مسلح ملزموں نے آکر ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ۔
پشاور سے مزید