• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احکامات کےباوجود ضبط شدہ درآمدی سامان ما لک کونہ مل سکا

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے باوجود ضبط شدہ درآمدی سامان کو مالک کے حوالے نہ کرنے پر کسٹمز حکام کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا گیا ۔ درخواست گزار کے وکیل نے کلکٹر آف کسٹمز (انفورسمنٹ) عائشہ بشیر وانی کو حتمی قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے اندر عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے، بصورت دیگر توہین عدالت، ہرجانے کے دعوے اور دیگر قانونی کارروائی شروع کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔ قانونی نوٹس ایڈووکیٹ اسحاق علی قاضی کی جانب سے کلیکٹر آف کسٹمز (انفورسمنٹ) عائشہ بشیر وانی کو بھیجا گیا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے 11 جون 2026 کو اپنے تفصیلی فیصلے میں کسٹمز حکام کو ہدایت کی تھی کہ ضبط شدہ سامان، جس میں کالی مرچ اور کاجو شامل ہیں،۔واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں اس امر پر زور دیا تھا کہ جب درخواست گزار عدالت کی جانب سے عائد کردہ شرائط پوری کر دے تو انتظامیہ کسی اضافی شرط یا مطالبے کے ذریعے عدالتی حکم پر عمل درآمد میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی۔
پشاور سے مزید