• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بونیر گل د نمیر 2026 کے شاندار میلے کا انعقاد 28 تا 30 جون کو ہوگا

پشاور (خصوصی نامہ نگار))خیبر پختونخوا کے خوبصورت علاقے بونیر کی ثقافت، روایات، نوجوانوں کی صلاحیتوں اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ʼʼبونیر گل د نمیر 2026ʼʼ میلے کا شاندار انعقاد28 تا 30 جون 2026 کو ضلع بونیر میں کیا جا رہا ہے۔یہ عظیم الشان میلہ نوجوانوں، کھلاڑیوں اور ثقافتی سرگرمیوں سے وابستہ افراد کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا ایک بہترین موقع فراہم کرے گا۔ تین روزہ اس پروگرام میں کھیلوں کے مقابلوں، ثقافتی سرگرمیوں، مقامی ہنر کی نمائش اور نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔خیبرپختونخوا کے وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان نے اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ʼʼبونیر گل د نمیر 2026ʼʼ میلے کا انعقاد، ہماری ثقافت اور مقامی روایات کے فروغ کی ایک اہم کاوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے، ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے اور صوبے کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
پشاور سے مزید